Best Jaun Elia Poetry & Shayari (Top Collection for 2025)

 JAUN ELIA



 Haqeeqat nahi ho hasrat ho.........


تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
ﺟﻮ ﻣﻠﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺩﻭﻟﺖ ﮨﻮ

ﻣﯿﮟ ‌ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﮨﯽ ﺩﻡ ﺳﮯ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﻮﮞ
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو

تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو
ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﮨﯽ ﺑﮯ ﻣﺮّﻭﺕ ﮨﻮ

تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں
یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو

تم ہو انگڑائی رنگ و نکہت کی
کیسے انگڑائی سے شکایت ہو

ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﻭﮞ ﺗﻤﮭﯿﮟ ‌ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺗﻢ ﻣﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﻮ

ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﮨﻮ ﺁﺋﯿﻨﮧ
ﺗﻢ ﺗﻮ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﻮ

داستاں ختم ہونے والی ہے
تم مری آخری محبت ہو